• news

حساس ڈیٹا چوری کیس: عدالت کا نادرا دفتر سے ریکارڈ قبضے میں لینے کاحکم

اسلام آباد(آئی این پی)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کی حساس ڈیٹاچوری کیس میں تفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دے دیاجبکہ سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی درخواست ضمانت کافیصلہ 14جولائی کوہوگا۔ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی حساس ڈیٹاچوری کیس کی سماعت میں سابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔عدالت نے تفتیشی افسرکونادرادفترسے ریکارڈقبضے میں لینے کاحکم دے دیا جس پر مظفرشاہ کا کہنا تھا جن مشینوں کوچوری کرنے کاالزام لگایاگیا،کرین کے بغیراٹھائی نہیں جاسکتی،ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی جاکرساراریکارڈقبضے میں لیں اورسابق ڈپٹی چیئرمین نادراکی درخواست ضمانت کافیصلہ 14جولائی کوہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن