لیہ: آزا د امیدوار قومی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار
لیہ(نمائندہ نوائے وقت ) لیہ پولیس نے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اورموجودہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 188چوہدری اشفاق احمد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے، امیدوار نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد انور رانا کو بذریعہ ٹیلی فون ایس ایچ او کوٹ سلطان کو گالیاں، تھانہ کو آگ لگانے، دھرنا دینے، روڈ بلاک کرنے اور پولیس افسروں کو قتل کی دھمکیاں دیں جس پر امیدوار کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسروں کو فحش گالیاں اور قتل اور تھانہ کو آگ لگانے کا مطلب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے ایسے افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی قانون کی بالادستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ دوسری جانب آزاد امیدوار چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان فیاض خان زمین کے مقدمہ میں میرے کارکن کو نظرانداز کر کے یکطرفہ کارروائی کی، زمین پر قبضہ بھی کیا گیا اور ایف آئی آر بھی اسی کے خلاف درج کر لی، ایس ایچ او سے یہ پوچھنا جرم بن گیا۔