• news

نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی تقرری چیلنج، اٹارنی جنرل، الیکشن کمشن کو نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میں (نگران وزیر اعلیٰ خیبر پی کے) جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ حنیف راہی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا اور 19 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے جسٹس دوست محمد ریٹائرمنٹ کے صرف 46 دن بعد نگران وزیراعلیٰ بنا دیئے گئے جبکہ قانون کے تحت ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن