• news

پومپیو کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات: دہشت گردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال

دبئی (سنہوا) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغانستان کا دورہ مکمل کرکے ابوظہبی پہنچ گئے اور انہوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی تعلقات بڑھانے سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ زاید آرمڈ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر بھی ہیں۔ وام نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے دونوں رہنمائوں نے خطے میں استحکام کے لئے نئے طریقوں پر غور کیا۔

ای پیپر-دی نیشن