• news

غلطی یا تو پھول بیچنے والوں کی یا پھر حلوائی کی ہے: بی بی سی

نئی دہلی (بی بی سی) اگر آپ یہ سمجھ رہے تھے کہ دنیا کا کوئی کونا ایسا نہیں ہے کہ جہاں وزیراعظم نریندر مودی یا ان کے وزرا نہ پہنچے ہوں، تو آپ غلط بھی تھے اور نہیں بھی۔ دنیا میں 193 ملک ہیں جن میں سے 189 کا دورہ یا تو خود وزیراعظم کر چکے ہیں یا ان کے وزرا۔ یہ حکومت کی مہم تھی جس کے تحت ہر چھوٹے بڑے ملک سے رابطہ کیا جانا تھا اور لوگ تو یہ تک کہنے لگے تھے کہ وزیراعظم کو کبھی انڈیا کا دورہ بھی کرنا چاہئے! اب بس چار ملک بچتے ہیں لیکن ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ہو سکتا ہے کہ صرف تین کا ہی سفر کرنے کی ضرورت پڑے کیونکہ گزشتہ چار برسوں میں آتے جاتے انڈیا میں تو وہ ایک آدھ مرتبہ رکے ہی ہوں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارشل آئلینڈز، ٹوالو اور مائکرونیشیا ہی ایسے ملک ہیں جہاں اب تک کوئی نہیں پہنچ سکا ہے،غلطی یا تو پھول بیچنے والے کی یا حلوائی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن