شاہین ائرلائنز کی پروازیں کویت کیلئے بند
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن )پی آئی اے کے بعد شاہین ائیر لائنز کی تمام پروازیں کویت سے تا حکم ثانی بند کر دی گئی ہیں۔ کویت میں مقیم پاکستانی مذید رل جائیں گے۔ سفارت خانہ پاکستان اور سفیر پاکستان غلام دستگیر کی تمام تر کوشیش رائیگاں گئیں اب کویت میں مقیم پاکستانی اور ان کی میت کی ترسیل مزید دشوار ہو جائے گی۔ غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنے کرائیوں میں ہوش ربا اضافہ کر کے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات سے دو چار کر دیا۔