کسی کو حق نہیں وہ ہمیںدہشت گرد قرار دے:افغان طالبان
کابل(آئی این پی)افغان طالبان کے ترجمان نے سعودی عرب میں بین الاقوامی علماء کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہمیںدہشت گرد قرار دے، افغانستان میںجاری جہاد افغان قوم اور مسلمانوں کے خلاف نہیں امریکی سوچ اور فوج کے خلاف ہے، یہ جماعت 30ملین افغانوں کی نمائندہ جماعت ہے، اسلام اور قوم کی آزادی کی جدوجہد کی جنگ ہے،ترجمان نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔