کسی غیر جمہوری قوت کیساتھ ہیں نہ الیکشن کا بائیکاٹ کرینگے:زرداری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے مقدمات کا پہلے بھی سامنا کیا اب بھی کریں گے۔ ہمیں ڈیڑھ کروڑ کا نوٹس آیا، ڈھول 35 ارب کا بجایا جا رہا ہے، میرے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوں گے، خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ سیاستدان کبھی نہیں مرتے، ختم نہیں ہوتے، سیاستدان کبھی سیاسی موت نہیں مرتا، ہم اس طرف کھڑے ہیں کہ جو ہونے والا ہے اسے جمہوری طور پر روکنا ہے۔ الیکشن کا موقع ہے یہ وقت احتساب کا نہیں۔ احتساب الیکشن سے پہلے یا بعد میں ہونا چاہئے۔ الیکشن کے بائیکاٹ کا ہم غور نہیں کر رہے۔ جسے بھی حکومت بنانی ہے اسے پیپلز پارٹی سے بات کرنا ہو گی۔ پیپلز پارٹی کسی بھی غیرجمہوری طاقت کے ساتھ نہیں۔ نواز شریف کی سیاست کا انحصار حالات پر منحصر ہے۔ سنوں گا سب کی، کروں گا وہ جو پیپلز پارٹی اور پاکستان کیلئے اہم ہے۔ ڈاکٹر عاصم میرے دوست ہیں منظور کاکا دوست نہیں، شرجیل میمن میرے دوست نہیں وزیر تھے۔ نواز شریف کی سیاست کا انحصار حالات پر منحصر ہے۔ جو بھی ہونے جا رہا ہے جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دینگے۔