• news

اسحاق ڈار کی ذاتی طور پر عدالت حاضری کیلئے حکمنامہ جاری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور ا ن کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کے باعث عدالتی حکم نامے کو لاہور میں اسحاق ڈار کی مستقل رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ سے واپسی کے لیے ممکنہ اقدامات جیسے پاسپورٹ کی منسوخی اور انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے رائے طلب کی ہے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ رجسٹر ار آفس نے عدالتی حکم پر عطا الحق قاسمی تقرری کیس میں اسحا ق ڈار، سیکرٹری خزانہ اوردیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرد یئے ہیں جس میں فریقین کو 12 جولائی کو ہونے والی آئندہ سماعت کے لیے عدالتی حکم کی من وعن تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن