• news

عمران خان کا لانگ مارچ ملکی تہذیب پر بڑا حملہ تھا : فضل الرحمن

اسلام آباد(آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ہماری تہذیب پر بہت بڑا حملہ تھا، پی ٹی آئی کے لوگوں سے بات کریں تو وہ دلیل کے بجائے فحش گفتگو کرنے لگتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا عمران خان نے جو 2014میں لانگ مارچ کیا تھا وہ ہماری تہذیب پر شب خون تھا جس کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے لوگوں سے جب بھی کوئی دلیل کے ساتھ بات کی جائے تو وہ بجائے دلیل کے جواب دینے سے پہلے فحش گفتگو شروع کردیتے ہیں جس کے بعد کوئی بھی زیرک سیاستدان گفتگو کرنے سے اجتناب کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن