پاکستانی سرحد کے قریب بھارت نئی ایئربیس تعمیر کر رہا ہے
دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی ائرفورس نیا ائربیس تعمیر کر رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی نے مارچ میں کابینہ کمیٹی برائے سکیورٹی کی صدارت کرتے ہوئے خاموشی سے بھارتی ریاست گجرات کے علاقے ’’دیسا‘‘ میں 581 ملین ڈالر کی لاگت سے ائر بیس تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی۔ یاد رہے پاکستان نے دسمبر 2017ء میں دلیسا سے 420 کلو میٹر اور کراچی سے 145 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ’’بھولاری‘‘ میں ائرفورس بیس کا افتتاح کیا تھا۔