میں جھوٹا نہیں، سارا شہر جانتا پولیس ٹائوٹ کون ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور ورکروں کو جو بھی گرفتار کر رہا ہے وہ زیادتی ہے اس فعل کی مذمت کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے راولپنڈی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں کوئی جھوٹا آدمی نہیں ہوں ۔ سارا شہر جانتا ہے کہ پولیس کے ٹاؤٹ کون ہیں ہم چھوٹے موٹے کام نہیں کرتے ہیں حالانکہ مسلم لیگ(ن) کو تو واک اوور بھی ملتا رہا ہے لیکن پھر بھی (ن) لیگ کو عبرتناک شکست ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جو لوگ بھی گرفتار کر رہے ہیں وہ سراسر زیادتی کر رہے ہیں میں اس فعل کی مذمت کرتا ہوں ۔