• news

نیب نے سیالکوٹ سے لیگی امیدوار کو گرفتار کرکے لاہور میں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا مقدمہ ہے نہ کسی نے پکڑا: نوید اشرف

سیالکوٹ (نامہ نگار) نیب لاہور کی ٹیم نے سیالکوٹ میں پی پی 43 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نوید اشرف کوگرفتار کرلیا اور اسے لاہور میں لے جا کر تفتیش کے بعد چھوڑ دیا۔ ان کے خلاف نیب میں سرکاری ملازمت کے دوران بدعنوانی کا کیس زیر سماعت ہے، نیب نے پالیسی کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابات ختم ہونے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا اور انتخابات تک نوید اشرف کو حلقہ میں جانے کی اجازت دے کر چھوڑ دیا۔ نوید اشرف محکمہ خوراک میں ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویژن رہ چکے ہیں۔ نوید اشرف سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف کوئی نیب کا مقدمہ نہیں اور نہ ہے نیب نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن