شاہد خاقان عباسی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس جاری
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس صداقت علی خان اور جناب جسٹس شاہد محمود عباسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی اور پی ٹی آ ئی ترجمان فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پیمراء سے 16جولائی کوویڈیو کلپس اور تقریر کا ریکار ڈ طلب کرلئے مسعود عباسی وغیرہ نے اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس عبا دالرحمن لودھی کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پر شاہد خاقان عبا سی اور فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی تھیں جو لارجز بنچ کی سماعت کے لئے پرنسپل سیٹ لاہور ر بھجوائی گئیں جس پر عدالت عالیہ نے توہین عدالت کی درخواستیں واپس بھجواتے ہوئے ڈویژن بنچ مقرر کر دیا ۔