• news

پشاور میں بلاول زرداری کا آج جلسہ بعض اداروں کی منسوخ کرنے کی سفارش

پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے شمولیتی جلسہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے آج (جمعرات کے روز) ہونے والے جلسہ کیلئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے بدھ کے روز ہونے والی موٹر سائیکل ریلی بھی ملتوی کردی ہے ،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے پشاور میں آج ہونے والے جلسہ کیلئے قانون نا فذکرنے والے اداروں نے فل پروف اقدامات کر لئے ہیں جبکہ بعض اداروں نے جلسہ منسوخ کرنے کی سفارش صوبائی حکومت کو کی ہے جلسہ کیلئے خیبر پختونخواپولیس ، ایلیٹ پولیس ، ایف سی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی اپنی ذاتی سکیورٹی بھی کراچی سے پشاور پہنچ گئی ہے جو کہ بلاول بھٹو زرداری کے سکیورٹی کے ذمہ داری سنبھالیں گے بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ کی سکیورٹی کیلئے تمام اداروںکو الرٹ کردیاگیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن