’’میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے‘‘ ’’ کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے‘‘ کہاں بھٹو کہاں نواز شریف کہاں بے نظیر، کہاں مر یم، زرداری کا شاعرانہ تبصرہ
اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شعر سناتے ہوئے کہا کہ
’’میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے‘‘
’’ کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے‘‘
کہاں بھٹو اور کہاں نواز شریف کہاں بے نظیر اور کہاں مریم نواز ہے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی کلاس جیل کاٹی ہے نواز شریف نے مقدمہ میں غلطیاں کیں ان کا دفاع صحیح نہیں تھا، ان کو غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، انہوں نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کیس میں بھی میرے خلاف جے آئی ٹی بنی تھی فوجی آتے تھے پولیس والے تفتیش کرکے چلے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ادارے ٹوٹ جائیں وہ ملک ٹوٹ جاتا ہے، عراق، افغانستان اور دیگر ملکوں کی مثالیں موجود ہیں۔ ادارے ملک کا سب سے ضروری حصہ ہوتے ہیں، اداروں کے بغیر ملک نہیں چلتے۔