• news

اوکاڑہ: خواتین سے مذاق کرنے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے گوالے کا کان کاٹ دیا

اوکاڑہ (نامہ نگار) خواتین سے فحش مذاق کرنے سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے گوالے کا کان کاٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان پرویز عرف پیجی، جاوید، جانی وغیرہ سات افراد محمد اسحاق کے بھینسوں کے باڑے میں آکر خواتین سے فحش مذاق کرتے تھے۔ محمد اسحاق نے اپنے بھتیجے محمد علی سے مل کر ملزمان کو مذاق کرنے سے منع کیا تو ملزمان نے مشتعل ہوکر چچا، بھتیجے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، ملزم پرویز نے محمد اسحاق کا کان دانتوں سے کاٹ کر جسم سے علیحدہ کر دیا جبکہ اسکے بھتیجے کا کان بھی کاٹ کھایا۔ اہل دیہہ کے آجانے پر ملزمان فرار ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن