شاہد خاقان عباسی نے انتخابی بینرز اتارنے کیخلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو شکایت درج کرا دی
اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر متعدد جماعتوں کے امیدواروں نے انتخابی بینرز اتارنے کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو شکایات درج کروائی ہیں سابق وزیر اعظم اور حلقہ این اے 53سے قومی اسمبلی کے امیدوار شاہدخاقان عباسی نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حمزہ شفاقت کو باضابطہ طورپر شکایات درج کروائی ہیں کہ ای سی پی کے ضابطے کے تحت ان کے بنائے گئے بینرز کو اسلام آباد کی شاہراوں پر لگایا گیا ہے تاہم ایم سی آئی اور دیگر اداروں نے ان کے بینرز ہٹا دئیے ہیں جبکہ خلاف ضابطہ لگائے جانے والوں کو اپنی انتخابی مہم کھل کر چلانے کی اجازت دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی شکایات ریکارڈ کرکہ کاروائی شروع کردی ہے ۔