نواز شریف، مریم، کیپٹن صفدر کی سزائوں کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اعظم نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر کی احتساب عدالت سے سزائوں کے خلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس 1999 کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ ایک مردہ قانون ہے لہٰذا اس قانون کے تحت دی گئی سزائوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب جوڈیشل ایکٹوازم نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا کوریج روکنے کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا گیا خط میں نواز شریف سمیت دیگرکی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ خط کی کاپی الیکشن کمشن۔پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے۔