سینیاکووا اور کریجسی نے ویمنز ڈبلز کے کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)کترینا سینیاکووا اور بربورا کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سینیاکووا اور کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی لوسی ہراڈیکا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سو وائی کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔