عالمی یوم آبادی کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام
11 جولائی عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلعی آفس بہبود آبادی کے زیر اہتمام ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں بہبود آبادی کے تمام افسران سٹاف اور این جی اوز کے نمائند گان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کی قیادت جناب شاہد نصرت ضلعی آفیسر، حافظ عبدالمجید ڈائریکٹر ایڈمن نے کی اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے چھوٹے کنبہ کی افادیت پر اظہار خیال کیا۔