سی پیک منصوبے سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی: شیخ انوارالحق
لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا سی پیک منصوبہ پاکستان میں خوشحالی لائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دن رات کاوش کرکے سڑکوں اور پلوں کے جال بچھائے جس سے امیر اور غریب سب ہی مستفید ہو رہے ہیں،ان منصوبوں کی بناء پر مسلم لیگ ن کے الیکشن میں کامیاب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔