34واں 2 روزہ حج تربیتی کورس
لاہور (پ ر) سوشل ویلفیئر سوسائٹی مغلپورہ کے زیر اہتمام کل سے دو روزہ حج تربیتی کلاس کا آغاز ہو رہا ہے۔ سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ میں یہ کلاس باجماعت نماز مغرب ادا کرنے سے شروع ہوتی ہے اور باجماعت نماز عشاء کے ادا کرنے پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اس کلاس میں گذشتہ 33 سال سے حج کو مناسک حج کی مکمل بلامعاوضہ تربیت بذریعہ لیکچر، ملٹی میڈیا پروجیکٹر، چارٹس، نقشہ جات، سلائیڈز، تصاویر اور ماڈلز سے کی جاتی ہے۔ کلاس 15 جولائی تک جاری رہے گی۔