• news

ہائیکورٹ نے علیم خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنا پر خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار مظہر کی درخواست پر سماعت کی جس میں علیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار نے الزام لگایا کہ عبدالعلیم خان اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی کے 91 لاکھ 77 ہزار کے نادہندہ ہیں اور مارچ 2010 سے مئی 2018 تک واجبات ادا نہیں کیے۔
خارج

ای پیپر-دی نیشن