• news

25 جولائی کو چھٹی کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن نے عام انتخابات کی وجہ سے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے 25 جولائی کو انتخابات کے دن عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا اور یہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔
چھٹی

ای پیپر-دی نیشن