• news

لبرل سیاستدان ووٹ خرید کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں : فضل الرحمن

ڈےرہ اسماعےل خان (نامہ نگار) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اےم اےم اے کا واضح نظرےہ ہے کہ بےس کروڑ پاکستانی عوام اسلامی شناخت چاہتے ہےں، ملک ستر سال سے مذہب دشمن قوتوں کے ہاتھوں مےں رہا ہے اور وہ ملک مےں مغربی اےجنڈا کی تکمےل کےلئے تمام وسائل کو استعمال کر رہے ہےں اور آج ےہی اپنے آپ کو لبرل کہنے والے سےاستدان ٹرانسفارمر موٹر پمپس ، گلےوں نالےوں کی قےمت پر ووٹ خرےد کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہےں اور باتےں ملک کی تقدےر بدلنے کی کرتے ہےں ےہ روشن خےال ملک مےں سود اور شراب کے قوانےن کو رائج کرنا چاہتے ہےں وہ سپورٹس سٹےڈےم مےں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام کی مخالفت روشن خےالی نہےں جہالت ہے۔ لوگ اپنے ووٹ کی اہمےت کو سمجھے لوگ اسکو حق کےلئے اور اللہ کی رضا کے لئے استعمال کرےں کلمہ گو کبھی اپنے ووٹ کی تلوار کو غلط استعمال نہےں کرےگا، تمام امےدوار اےک برابر نہےں ہو سکتے اللہ تعالیٰ نے بھی حق و باطل مےں فرق رکھا ہوا ہے ووٹ کی پرچی حق اور نظرےہ کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جمہورےت کو اگر صحےح طرےقے سے چلنے دےا جاتا تو پاکستان کے تمام ادارے مضبوط ہوتے لےکن ےہاں پر ہمےشہ جمہورےت کے خلاف سازشےں ہوتی رہی ہےں اور جمہوری حکمرانوں کو اپنا کا م آئےن اور قانون کے مطابق نہےں کرنے دےا اور ان کو بھی اپنی مرضی پر چلانے کے لئے سازشےں کی گئےں۔
فضل الرحمان

ای پیپر-دی نیشن