• news

کوئی زندہ ضمیر کارکن مجرم کو لینے ایئرپورٹ نہیں جائے گا : عمران خان

لاہور+ اسلام آباد+ قصور+ نارووال+ بھوئے آصل(خصوصی نامہ نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک کا 300 ارب لوٹ کر باہر لے جاو¿ اور نیلسن مینڈیلا بن کر واپس آ جاو¿، جو بھی حکومت جاتی خزانہ خالی چھوڑ کر جاتی ہے، ملک کا سب بڑا مسئلہ منی لانڈرنگ ہے، این اے 131 میں آکر کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی، 25 جولائی کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو نوکریاں دینگے، الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے،مدینہ کی ریاست کی بنیاد بھی رول آف لاء پر تھی، موقع ملا تو غریب طبقے کے لئے کام کریں گے، مسلمانوں کا جب عروج شروع ہوا جب وہاں انصاف تھا، جس قوم میں انصاف ہو وہ آگے بڑھتی ہے، جس قوم میں قانون کی بالاستی ہو وہ آگے بڑھتی ہے ، پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خوبصورت مقامات موجود ہیں، پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، قوم خواب دیکھنا شروع کریں گی تو اس کی تعبیر کے لئے جدوجہد کرتی ہے، پاکستان میں انصاف اس کو ملتا ہے جس کے پاس پیسہ ہوتا ہے، چین نے اپنے غریب طبقے کو امیر کرنے کے لئے جدوجہد کی، حکومت میں آکر منی لانڈرنگ کو ختم کرینگے، امیر طبقہ ہرکام کے لئے ملک سے باہر جاتا ہے انہیں پاکستان کی کیا پروا؟، قانون کی بالادستی سے طاقتور اور کمزور کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملتا ہے، نبیﷺ نے انسانوں کو قانون کی بالادستی کانظام دیا، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم دیں گے، ایسانظام لے کر آئیں گے جس میں نوجوان خود بزنس کریں گے، چین نے 30 سالوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، قانون کی بالادستی سے قوم اوپر جاتی ہے، شہبازشریف اندر سے خوش ہے کہ نوازشریف پکڑا گیا ہے ،شوکت خانم کینسر کا واحد ہسپتال ہے جس میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اپنے انتخابی حلقے این اے 131 ڈیفنس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عبدالعلیم خان، ولید اقبال، فراز چوہدری، بلال اسلم بھٹی، فیصل جاوید، شعیب صدیقی سمیت دیگر رہنماءبھی سٹیج پر موجود تھے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ لاہور کے لوگو آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ نیا پاکستان کیا ہے ، ایسا پاکستان جس میں امیر اور غریب برابر ہوں، جس میں غریب کے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولیات میسر ہوں جہاں گورنمنٹ ہسپتالوں میں غریبوں کامفت علاج ہو، جہاں نوجوانوں کے کے لئے روزگار کے مواقع میسر ہوں، انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی معاشرہ قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ، رومن دنیا کی سپر طاقت تھے، رومن کو مسلمانوں نے شکست دی ، مدینہ کی ریاست تھی جدھر انصاف تھا۔ آپ کو کہنا چاہتاہوں کہ یہ ملک قائداعظم اورعلامہ اقبال کا ملک بنے گا، سٹیٹ کسان کے لئے اچھے بیج اور سستی کھاد مہیا کرے گی، نوجوانوں کو روزگار دینا ، تعلیم دینی ، روزگار کے موقع مہیا کرنے ، 50 لاکھ سستے گھر بنانے کا پروگرام ہے ، جہاں نوجوان خود بزنس کریں گے، روزگار ملے گا۔ میں پچھلی گرمیاں گھوما ہوں اور ٹورزم پوائنٹ ڈھونڈے ہیں، اس سے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی، اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔ ملک کا ہر بچہ بھی ایک لاکھ پچیس ہزار کا مقروض ہے، پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ عمران خان نے کہاکہ کرپشن کے اوپر قابو پائیں گے ، نیب کو مضبوط کریں، 10 ارب ڈالر ہر سال پاکستان سے منی لانڈرنگ ہو کر باہر جاتے ہیں، منی لانڈرنگ پر قابو پا لیں تو ہمیں قرضے لینے ضرور ت نہیں رہے گی، جب ہم معاشی حالت دیکھتے ہیں، ادارے تباہ ہوچکے، ہم نے اداروں میں میرٹ لے کر آنا ہے ، ہماری لنگڑی لولی جمہوریت بادشاہت کی وجہ سے تباہ ہوئی، نوازشریف، زرداری نے اپنا باریاں لے کر ملک کو تباہ کیا ہے، ہماری حکومت آئے گی تو اداروں کو مضبوط کریں گے۔ میں دیکھ رہا تھا شہبازشریف کہہ رہا تھا کہ میں ائرپورٹ نوازشریف کو لینے جائیں گے، اندر سے بڑا خوش ہے، اپوزیشن کرنا کوئی آسان نہیں ہے، لوگوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے، ن لیگ والو ہمارے سے پوچھیں دھرنے میں کس طرح ہمارے لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا تھا، ہم پروٹیسٹ کررہے ہیں کہ ملک میں دھاندلی نہ ہو، نیوٹرل امپائر ہوں ان کے لئے دھاندلی ہو جاتی، ن لیگ والوں ذرا اپوزیشن کر کے دکھاو¿ ہم جمہوریت کے لئے کھڑے ہوئے تھے، آپ کرپشن بچانے کے لئے کھڑے ہو رہے ہو اور گاڈ فادر کو بچانے کے لئے باہر نکل رہے ہو، عمران کا کہنا تھا کہ میں سارے پاکستان میں کمپین کر رہا ہوں آپ نے میری کمپین کرنی ہے، آپ نے اس لئے نکلنا ہے یہ آپ کے مستقبل کی جنگ ہے آپ سب نے خاص کر خواتین نے گھر گھر ڈور ڈور کمپین کرنی ہے۔ عمران خان نے کارکنان کو نوازشریف کی وطن آمد پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کسی جھگڑے کا حصہ نہ بنیں، نوازشریف کو ہیرو نہیں بننے دیں گے وہ کرپشن پر گرفتار ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدرات پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت نوازشریف اور مریم نوازکی وطن واپسی پر پارٹی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کے جھگڑے کا حصہ نہ بنیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطن واپس آرہے ہیں۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق عمران خان کی انتخابی مہم کے حوالے سے کوٹ رادھاکشن جلسہ میں آمد، ضلعی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کوٹ رادھاکشن قصو ر میں تحریک انصاف کی جانب سے عوامی قوت کا مظاہرہ کیا گےا جس میں عمران خان نے خطاب کیا جلسہ گاہ میں ضلعی عہدیدران بھر پور شرکت کی جن میں سابقہ وزیر خارجہ امیدوار ایم این اے سردار آصف احمد علی، راشد طفیل امیدوار ایم این اے، عظیم الدین لکھوی امیدوار ایم این اے، سردار طالب نکئی امیدوار ایم این اے، سردار محمد حسےن ڈوگر ایڈووکیٹ امیدوار ایم پی اے، مقصود صابر انصاری امیدوار ایم پی اے، مسز مسعود بھٹی امیدوار ایم پی اے ودےگر عہدیداران موجود تھے۔ عمران خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کرنے پر قصور کی عوام سے معذرت کرتا ہوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں پاکستانی عوام کو نیا پاکستان بنانے کیلئے موقع ملا ہے۔ پاکستان میں ستر فیصد لوگ زمینوں سے پیسہ کماتے ہیں شہروں میں پانی نہیں ملتا کراچی ،اسلام آباد میں پانی کی قلت ہے قصور کے اطراف کسان کثیر تعداد میں رہتے جب تک چھوٹے کسانوں کو اہمیت نہیں دیں گے غربت بڑھتی جائے گی، کسانوں کیلئے ہم ریسرچ سنٹر بنائیں گے پیداوار سے پیسہ بنانے کیلئے کسانوں کی مدد کریں گے۔ نارووال سے نامہ نگارکے مطابق عمران خان نے نارووال جسڑ بائی پاس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دو چیزوں سے اوپر جاتی ہے ایک عدل دوسری اخلاق۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے لندن میں بڑی دھواں دھار تقریر کی اور اس نے کہا کہ میرے سارے کارکنوں کو ائرپورٹ پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کو ائرپورٹ لینے جائیں گے میں ان سے کہتا ہوں اس پر لوگوں نے شور مچایا تھا تو عمران خان نے کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کر رہا اُن کی بات کر رہا ہوں جو نواز شریف کو ائرپورٹ لینے جائیں گے نواز شریف کو ائرپورٹ جانے والے ن لیگیوں اور ”گدھوں“ میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ ن لیگ کے کارکن کا بیٹا اگر اپنے باپ سے پوچھے گا کہ ابا جی کہاں جار ہے ہیں تو وہ کہے گا کہ اس نواز شریف کو لینے جارہا ہوں جس نے ہمارے 3سوارب روپے روپے کھا گیا لیکن میں یہ بات ن لیگ کے کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی ضمیر رکھنے والا بندہ ائرپورٹ نہیں جائے گا، جس نے قوم نے تین سو ارب روپے کھائے ہیں اور وہ مجرم ہیں۔ شریف خاندان نے اپنی حکومت میں ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا جو شریف خاندان کا علاج کر سکے اور کلثوم نواز کا علاج ممکن ہو۔ عمران نے کہا کہ میں احسن اقبال یہاں نارووال میں سپیشل ہیلی کاپٹر لینے کےلئے آیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ حال ہے کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری۔ اگر ایسا شخص برطانیہ میں ہوتا تو منہ چھپتا پھرتا۔ یہاں باپ بیٹی آرہے ہیں، بڑے ہاتھ ہلاتے ہلاتے جیسے بڑا مقابلہ مار کہ آرہے ہیں۔ انہوں نے صرف اس ملک کا پیسہ چوری نہیں کیا انہوں نے اس ملک سے اچھے اور برے کی تمیز ختم کر دی ہے، اس لئے میں کہتا ہوں کہ جو نواز شریف کو لینے جائے گا وہ ”گدھا“ ہوگا۔ انہوں نے نہ تو سکولوں میں بچوں کو پڑھایا۔ ہمارے پاس صاف پینے کا پانی نہیں ہے بچوں کےلئے، ہسپتالوں میں چار چار بچے ایک ایک بیڈ پر پڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بنیادی ہیلتھ کیئر نہ ہونے کی وجہ سے سب زیادہ عورتیں دوران ڈلیوی مرتی ہیں اس ملک میں 45% ایسے بچے ہیں جو کو کھانے پینے کی بنیادی سہولتیں ہی نہیں ہیں، کبھی نواز تو کبھی شہباز ڈرامہ باز باہر علاج کروانے چلا جاتا ہے، ابھی تک ایک ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں شریف خاندان کا علاج ہوسکے۔ کیا کوئی ایسا ہسپتال ہے جس میں انکا اعلاج ہو جائے۔ میرے والد اور میرا اپنا علاج شوکت خانم میں ہوا۔ میں باہر تو نہیں گیا۔ احسن اقبال کو گولی لگی تو وہ ہیلی کاپٹر پر لاہور چلے گئے اس ملک کا خون چوسنے والے کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔ نارووال سے ایک بہت بڑا ڈرامہ باز احسن اقبال جیتتا ہے، معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتا ہے۔ نارووال کے عوام جھوٹے آئن سٹائن کو شکست دیں، موٹو گینگ کا سردار مجرم کی حمایت کرتا تھا آج چھپ گیا، جو بھی حکومت جاتی ہے، دو چیزیں چھوڑ جاتی ہیں ایک خالی خزانہ اور دوسرا مولانا فضل الرحمن، اس موقع پر این اے 78نارووال سے امیدوار ابرارالحق، پی پی50کے امیدوار چوہدری سجاد مہیس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹرکے مطابق عمران خان نے بےرون ملک مقےم پاکستانےوں سے اپےل کی ہے کہ وہ انہےں انتخابات مےں فنڈز دےں اپنے وےڈےو پےغام مےں انہوں نے کہا کہ انتخابات مےں14 دن باقی رہ گئے ہےں ہمےں زےادہ سے زےادہ فنڈز درکار ہےں ہمارا مقابلہ مافےا سے ہے جو انتخابات مےں کرپشن کا پےسہ لگا رہے ہےں انہوں نے کہا کہ جو پےسہ اقتدار مےں رہ کر بناےا اسے ووٹ خرےداری کےلئے استعمال کےا جا رہا ہے ہمےں مےڈےا پر اپنی جماعت کی تشہےر کےلئے پےسہ چاہئے عمران خان نے کہا کہ مےں بےرون ملک پاکستانےوں سے اس فےصلہ کن گھڑی مےں ساتھ دےنے کی درخواست کرتا ہوں۔علاوہ ازیںعمران خان جمعہ کو اسلام آباد کی مختلف ےونےن کونسلوں مےں انتخابی کےمپوں کا دورہ کرےں گے جن کی تےاری کےلئے NA 53 کے کمپےن انچارج زلفی بخاری اور بلدےہ اسلام آباد مےں اپوزےشن لےڈر علی نواز اعوان نے جمعرات کو سےکٹر جی نائن مےں جلسہ گاہ کا جائزہ لےا جہاں چےئرمےن دورے کے دوران کارکنوں سے خطاب کرےں گے ۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن