پاکستان میں سپورٹس کی بہتری کیلئے نڈسٹریز کا آگے آنا بہت ضروری ہے:انجم نثار
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) یوتھ بیس بال کی ترویج کے سلسلے میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخرعلی شاہ نے صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز، کامرس اینڈ انوسٹمنٹ پنجاب انجم نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سید فخرعلی شاہ نے انجم نثار کو پاکستان فیڈریشن بیس بال کی یوتھ کے حوالے سے ہونے والی کاوشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے بیس بال کے لئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی کوششوں کوسراہتے ہوئے انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کی بہتری کے لئے انڈسٹریز کا آگے آنا بہت ضروری ہے۔
کیونکہ سپورٹ اور فنانسر کے بغیر سپورٹس کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں مختلف انڈسٹریز سے پاکستان فیڈریشن بیس بال کو سپورٹ اور فنانسنگ کےلئے کام کریں گے۔