بھارت نے انگلینڈ کو پہلا ون ڈے میچ 8وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ انگلینڈکی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے269رنز پر آﺅٹ ہو گئی ۔ بین سٹوکس نے 50اور جوز بٹلر نے 53رنز بنائے ۔ کلدیپ یادیو نے 6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بھارت نے ہدف دو وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ روہت شرما نے ناقابل شکست 137رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 75رنز بنائے ۔ کلدیپ یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
دوسرا ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 147رنز
لاہور )سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن تین وکٹوںکے نقصان پر147رنز بنا لئے ۔ سمتھ دو ‘پاول 29اور شائی ہوپ 29رنز بناکر آﺅٹ ہو ئے ۔ کریگ براتھا ویٹ 79اور ہٹ میئر چار رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ مہدی حسن میراز نے دو ‘تاج السلام نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔