• news

تھائی لینڈ کے غار میں پھنس جانے والی فٹبال ٹیم کی کہانی پر فلم بنانے کی تیاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)تھائی لینڈ کے غار میں پھنس جانے والی فٹبال ٹیم کی کہانی پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی گئی ، اب یہ سارے مناظر شائقین فلم کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے غار میں پھنس جانے والی فٹبال ٹیم کی کہانی پر فلم بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔

2 پروڈکشن ہاﺅس کمپنیز مل کر اس واقعے پر مبنی فلم بنائیں گی جس میں دیکھا جا سکے گا کہ کس طرح 12 بچوں اور ان کے کوچ کو بحفاظت غار سے نکالا گیا اور اس 'مشن امپوسبل' کو کس طرح کے ریسکیو اقدامات کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تھائی حکومت اور تھائی بحریہ کی جانب سے ایون ہوئی پکچرز کے بینر تلے یہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے ہدایت کار جون ایم چو ہوں گے۔جون ایم چو نے کہا کہ یہ ایک خوبصورت کہانی ہوگی جس میں ایک انسان دوسرے انسان کو بچا رہا ہے، اس سے زیادہ اچھا کیا ہوگا۔دوسری جانب فلم کو بنانے کے لیے امریکی پروڈکشن ہاس پیور فلیکس کا نام بھی لیا گیا ۔خیال رہے کہ جونیئر فٹبال ٹیم اپنے کوچ کے ہمراہ 23 جون کو تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں واقع معروف غاروں کے سلسلے میں سیر کے لیے گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن