• news

6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، پی ایچ ایف نے لاہور کو میزبانی کیلئے فائنل کرلیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس ) پاکستان میں 6 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ، پی ایچ ایف نے لاہور شہر کو میزبانی کیلئے فائنل کرلیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی کی جانب سے پاکستان کو دئیے گئے چھ ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے لاہور شہر کو فائنل کرلیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ نوید عالم ورلڈ ہاکی انتظامیہ سے سکائپ پر بات کرکے لاہور کے متعلق آگاہ کریں گے۔

ورلڈ ہاکی کی منظوری کے بعد پی ایچ ایف ٹورنامنٹ کے میزبان شہر کا اعلان کریگا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا فیصلہ کرنے کیلئے لاہور میں پی ایچ ایف کا اعلی سطحی اجلاس لاہو میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ملائشیا، بنگلہ دیش ، قازقستان، سر ی لنکا، چائنہ اور سنگا پور کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ 22 سے 30 ستمبر تک ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن