• news

پہلا ٹیسٹ ‘کرونا رتنے کی ناقابل شکست سنچری ‘سری لنکا287رنز پر آﺅٹ

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن 287رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ۔ میزبان ٹیم کے کرونا رتنے نے ناقابل شکست سنچری بناکر بیٹ کیری کیا ۔ پہلی وکٹ 44کے مجموعی سکور پر گری تاہم وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں ۔ ٹیلنڈرز نے ٹیم کو سنبھال لیا ۔ گوناتھلاکا چھبیس ‘ڈی سلوا گیارہ ‘مینڈس چوبیس ‘انجلیو میتھیوز ایک ‘اے سلوا صفر‘ڈکویلا اٹھارہ ‘پریرا ایک ‘رنگنا ہیراتھ ایک ‘سرنگا لکمل دس اور سنداکن پچیس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ اوپنر کرونا رتنے 158رنز پر ناقابل شکست رہے اور بیٹ کیری کیا۔ کاگیسو ربادا نے چار ‘تبریز شمسی نے تین ‘ورنن فلینڈر اور ڈیل سٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ نے جواب میں چار رنز پر ایک وکٹ گنوا دی ۔ مارکرم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ ڈین ایلگر چار اور مہاراج بغیر کوئی رن بنائے کھیل رہے ہیں ۔ واحد وکٹ رنگنا ہیراتھ نے حاصل کی ، جنوبی افریقہ کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 283رنز درکا ر جبکہ نو وکٹیں باقی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن