سیمی فائنل میں نسلی تعصب کے نعرے ‘فیفا نے انگلش شائقین ‘ایسوسی ایشن کےخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ شائقین کے کروشیا کے خلاف نعرے بازی کا فیفا نے نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انگلش شائقین نے نعروں کے دوران کروشیا کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا ہے ۔ فیفا نے شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نسلی تعصب کے حوالے سے تؑحریری شکایات درج کرائی گی ہے ۔ انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔ فیفا نے مزیدکہا کہ میگا ایونٹ سے قبل اور دوران لئے گئے ڈوپ ٹیسٹ تمام منفی آئے ہیں ۔ جنوری 2018ءسے 2037ٹیسٹ لئے گئے تھے ۔