• news

بیس کروڑ عوام کی چابی اناڑی کو نہیں دی جا سکتی: احسن اقبال

چک امرو (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ بیس کروڑ عوام کے ملک کی چابی اناڑی کو نہیں دی جاسکتی بلاول بھٹو اور عمران خان کو یونین کونسل چلانے کا تجربہ نہیں یہ ملک کیا چلائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن ترقی کی ضامن جماعت ہے25 جولائی کو مسلم لیگ ن حیرت انگیز کامیابی حاصل کرے گی میرے حلقے میں پی ٹی آئی نے ایک گانے والے کو ٹکٹ دیا بی بی سی نے عمران خان سے پوچھا کے پی کے میں کتنی یونیورسٹیاں بنائیں وہ جواب نہ دے سکا میں نے صرف نارووال میں تین یونیورسٹیاں بنائیں مسلم لیگ ن نے اندھیرے مٹائے دہشتگردی کا خاتمہ کیا معاشی دھماکے کئے نارووال سپورٹس سٹی سا مرکز پورے پاکستان میں نہیں اگلے پانچ سال موقع ملا تو نورکوٹ کو نارووال بنا دیں گے پاکستان پچھلے بیس سال دہشتگردی کا شکار رہا جس پر قابو پایا لیکن اب نفرتوں کو ختم کرنا ہے مجھ پر گولی چلانے والے کو نفرت کا درس پڑھایا گیا کلمہ طیبہ پڑھنے والا عاشق رسول ﷺ ہے ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے سازشی عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے 25 جولائی نفرتوں کے خاتمے کا دن ہے کلمہ گو مسلمان کا فیصلہ کوئی مولوی مفتی نہیں کرسکتا یہ فیصلہ روز محشر اللہ رب العزت نے کرنا ہے میں ایک عاشق رسول ﷺ کا بیٹا ہوں اس کا بیٹا جسے نبی کریم حضرت محمدﷺ نے خواب میں اپنی زیارت کرائی ہم نے زبان مذہب برادری کی سیاست نہیں کرنی پاکستان ہرمذہب رنگ نسل برادری کا خوبصورت گلدستہ ہے۔ 25 جولائی کو کامیاب ہوکر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے شہباز شریف منجھے ہوئے لیڈر ہیںبلاول اور عمران کو 1 گھنٹہ بھی حکومت کا تجربہ نہیںختم نبوت کے معاملہ میں قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے عشق رسول ﷺکا کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیںمسلم لیگ ن زمینی مخلوق پر یقین رکھتی ہے پاکستان کی زمینی مخلوق ہمارے ساتھ ہے ملکی ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے نواز شریف کو شاباش دینے کی بجائے سزا دی جا رہی ہے مشرف دبئی میں مزے کر رہا ہے اسے کوئی نہیں پوچھتا۔ وہ قصبہ نورکوٹ محلہ پلاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا منان خان نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کا انعقاد کونسلر زاہد بٹ اور اتحاد الانصار نورکوٹ مینگڑی کے صدر قاضی محمد اقبال نے کیا زاہد بٹ اور قاضی محمد اقبال نے احسن اقبال اور رانا منان خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن