• news

ساہیوال: چھٹی لے کر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم چلانے والا پولیس کانسٹیبل برخاست

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) سپیشل برانچ کی ڈیوٹی سے ایک سال کی چھٹی لیکر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم چلانے والے پولیس کانسٹیبل اطہر لودھی کو ایس ایس پی سپیشل برانچ ساہیوال ریجن نے نوکری سے فارغ کر کے برخاست کر دیا ہے۔ 28جون کو اطہر لودھی کو سپیشل برانچ کے ریجنل آفس سے چھٹی لے کر شاداب ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے این اے 147اور پی پی 197کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے پکڑ لیا تھا جس کے بعد ایس ایس پی صاحبزادہ بلال عمر نے معطل کر دیا تھا۔ اب محکمانہ کارروائی انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن