ویانا ایئرپورٹ پر امریکی خاتون سیاح سے جنگ عظیم دوم کا بم بر آمد
ویانا (اے پی پی) 24 سالہ امریکی خاتون سیاح نے ویانا کے ہوائی اڈے پر اس وقت تہلکہ مچا دیا جب اس کے سامان سے دوسری عالمی جنگ کا ایک بم برآمد ہوا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق متعلقہ خاتون سیاح نے اس بم کو اپنے سامان سے نکالا اور کسٹمز اہلکار سے سوال کیا کہ آیا وہ اسے ’سوونیئر‘ یا ایک یادگار کی حثیت سے اپنے ساتھ لے جا سکتی ہے ۔ اس پر کسٹمز اہلکار چونک پڑے اور فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ یہ دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے ایک ٹینک کا 7 کیلیبر کا ایک ایسا شیل تھا۔، جو اب تک پھٹا نہیں تھا۔اس واقعے کے نتیجے میں ویانا ایئر پورٹ پر آمد اور سامان والے حصے15 منٹ تک بند کر دیے گئے تھے۔ خاتوننے بتایا یہ بم ویانا میں چہل قدمی کے دوران ملا تھا۔