• news

لیگی کارکنوں کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: سید منظور گیلانی

لاھور(کلچرل رپورٹر) پاکستان پیپلز موومنٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری جنرل سید منظور گیلانی کی صدارت میں ھوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور اتحاد کے ترجمان اظہر جمیل،ارشد علی انجم،محمد حنیف اللہ اور ڈاکٹر قاری اشفاق اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ انتخابی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قراردار میں کہا گیاکہ 25 جولائی کے انتخابات کو سبوتاژ کرنا ملکی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ھے۔ نواز شریف کی آمد کے پیش نظر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن