نظام مصطفٰیؐ ہی غریبوں کے حقوق کا محافظ ہے: مولانا امجد خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک میں تبدیلی نظام مصطفیﷺ کے نفاذ سے ہی آئے گی یہی نظام غریب عوام کے حقوق کا محافظ ہے علماء اور عوام اس نظام کو لا کر دم لیں گے، آئندہ سیا ست میں ایم ایم اے کا اہم کردار ہو گا متحدہ مجلس عمل ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنائے گی اور عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائے گی اور سیا ست کو وڈیروں اور جاگیر داروں کے چنگل سے آزاد کرائے گی، ماضی میں قوم کو نعروں پر ٹر خایا گیا حقیقت میں ملک میں مو جو دبحرانوں کے خاتمے کے لیئے کو ئی اقدام نہیں کیا گیا مجلس عمل ملک سے بحرانوں کے خاتمے کے لیئے عملی طور پر اقدامات کرے گی یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے رابطہ سیکرٹری مولانا محمد امجد خان، حافظ محمد قاسم، خالد محمود ورک، مولانا امتیاز کشمیری نے الرحیم میرج ہال میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقد علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے صرف دعوے ہی نہیں کیئے بلکہ حقیقت میں عوام کے مفاد کے لیئے پہلے بھی پارلیمنٹ میں جنگ لڑی ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل نعروں کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ وہ ایک انقلابی منشور لے کر نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لیئے میدان میں اتری ہے مولانا محمد امجد خان اور دیگر نے کہا کہ غریب کی بات تو سب کرتے ہیں لیکن غریب کے لیئے اقدا مات نہیں کیئے جاتے بلکہ غریب کو ٹالا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کا اصل ضامن اسلام ہے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا۔