جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پرسوں طلب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد ہاشم صدیقی نے مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 15 جولائی بروز اتوار کو طلب کیا ہے اجلاس کی صدارت علامہ قاری محمد زوار بہادرصدر جمعیت علماء پاکستان کریں گے۔ اجلاس میں ملک بھر سے ارکان مجلس عاملہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان، الحفاظ الکریم خان برکی، صاحبزادہ سید حسنین فاروق ،علامہ احمد یار قادری ایڈووکیٹ، حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی و سیاسی صورت حال کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 2 ڈیموں کی تعمیر کے اعلان کے بعد کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے محب وطن سیاستدانوں سے رابطے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔