• news

نگران حکومت کا جسٹس شوکت صدیقی کا فیصلہ چیلنج کرنا افسوسناک ہے: مولانا عزیز الرحمٰن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ، مولانا عبدالنعیم نے ختم نبوت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کو نگران حکومت کی جانب سے چیلنج کرنے کے اعلان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین قادیانیت نوازی قراردی ہے اور کہا ہے کہ نگران حکومت نے قادیانیت کو پروموٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے مسلمانوں میں اضطراب پایا جاتا ہے اگر نگران حکومت نے قادیانیت نوازی کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا تو یہ تحریک کا سبب بھی بن سکتا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ نمائش کے اعلان کے خلاف جمعہ 13جولائی کو ملک بھر میں احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن