ملک مسلم لیگ ن کے تماشوں کا متحمل نہیں ہو سکتا: مہناز رفیع
لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا ہے کہ ہارون بلور کی شہادت پر افسوس ہے، سکیورٹی ادارے امن بحال کریں تاکہ لوگ اپنی اپنی الیکشن مہم چلا سکیں۔ بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ ن لیگ تماشا کر رہی ہے، ملک تماشائیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ بیگم مہناز رفیع نے کہاکہ الیکشن پرامن بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو بھی تعاون کرنا ہوگا مگر شریف خاندان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں تو پاکستان نہیں جو سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے۔