• news

طلبہ ایمان اور عمل صالح کیساتھ دین کو آگے پھیلائیں: حافظ فضل الرحیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعلیمی سال کے آغاز پر افتتاح بخاری شریف کی پروقار تقریب نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اساتذہ و علماء اور طلبہ سمیت بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر بخاری شریف کی افتتاحی تقریب میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، پروفیسر ڈاکٹر حافظ زاہد علی ملک اور مولانا صوفی عتیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم دین سیکھنے والے خوش نصیب طلبہ اپنے اکابرین واسلاف اور بزرگان دین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور محنتیں علم دین کے سیکھنے پر صرف کر دیں اور پھر عالم بننے کے بعد حکمت و دانائی کے ساتھ اور حالات کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے اشاعتِ اسلام کا فریضہ سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لیے لازم ہے کہ وہ ایمان اور عملِ صالح کے ساتھ ساتھ اس دین کو آگے پھیلانے کے لیے جو بھی مشقت اور تکالیف آئیں اس کو صبر کے ساتھ برداشت کریں اور اطاعت و فرمانبرداری کو اختیار کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہر قسم کی معصیت و نافرمانی سے بچانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن