سیرت طیبہؐ پر عمل سے دنیا و آخر میں کامیابی مل سکتی ہے: مولانا مفتی حسن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ فتحیہ میںافتتاح بخاری کی تقریب سے مولانا مفتی حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علوم دینیہ کی سند آق ادوجہاںحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتی ہے علوم وحی ہرقسم کے شک وشبہ اورتغیرات سے پاک اورپوری انسانیت کیلئے ضابطہ حیات ہے آپ ؐ کی سیرت طیبہ کو اللہ تعالیٰ نے محفوظ فرمایا جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ قاری شاہ منصور، مفتی شاہد عبید، مولانا عبداللہ مدنی کے علاوہ دیگر کثیر تعداد نے شرکت کی۔