• news

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا: ثوبیہ کمال

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ 25جولائی کو قوم پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے لوٹ مار کا حساب لے گی، عوام ان دونو ں جماعتوںکی مایو س کن کارکردگی سے تنگ آچکے ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے غریب عوام کی محرومیو ں میںکمی کے بجا ئے اضافہ کیا ہے، عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی جیت کر حکومت بنا ئے گی۔ (ن) لیگ کی حکومت نے عوا م دشمنی کی انتہا کر دی ہے، حکومت کی نا اہلی اور لو ٹ مار کی سزا غریب عوا م کو مل رہی ہے، (ن) لیگ کا غریب عوا م کو ریلیف اور اُن کے مسائل حل نہ کر نا سیاسی دہشتگردی کے مترادف ہے، عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر کے خون چوسا جا رہا ہے۔ کے پی کے حکومت کی کارکردگی مثالی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن