• news

مسلم لیگ ن نواز شریف کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کر رہی ہے: نوشین حامد

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ن لیگ جلائو گھیرائو اور افراتفری کی سیاست پر اتر آئی ہے، ایک چور کااستقبال کرنا جہالت کی نشانی ہے، ن لیگ نواز شریف کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کررہی ہے، الیکشن سے قبل ایسے ڈرامے عوام کی توجہ حاصل نہیں کر سکتے، قوم نے ان چوروں کو اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، اب صرف ہر طرف بلا ہی چلے گا، جعلی شیر آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کیلئے تیار ہو جائے، عمران خان ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہونا چاہیے اس مشن کیلئے بیس سال تک جدوجہد کی ہے آج اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی سے نوازہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن