• news

مسلم لیگی کارکنوں کا جذبہ، رکاوٹیں ہٹانے میں کامیاب‘پولیس اہلکار خاموش رہے

لاہور (میاں علی افضل سے) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے جذبہ اور حوصلہ نے پولیس کی تمام حکمت عملی کو ناکام بنا دیا، کارکن چند گھنٹوں میں باآسانی تمام رکاوٹیں ہٹانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ بے بس ہونے پر پولیس اہلکار خاموشی سے دیکھتے رہے لیگی کارکنوں کی بھرتی تعداد کے فوری بعد جن پولیس اہلکاروں کے پاس اسلحہ موجود تھا وہ واپس لے لیا گیا جبکہ سادہ لباس کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی لیگی اہلکاروں کو ڈرانے اور بے وقوف بنانے میں ناکام رہے پولیس لیگی کارکنوں کو روکنے کی بجائے خود کو ان کی حفاظت کرنے کی ڈیوٹی کے دعویٰ کرنے پر مجبور ہو گئی جبکہ راوی پل اور بھٹہ چوک میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے باوجود پولیس کو پسپائی کا سامنا رہا اور کارکن رکاوٹیں ہٹانے میں کامیاب ہو گئے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پچھلے 15روز سے کی جانے والی تمام تر پلاننگ کو ناکام بنا دیا، کارکنوں کو روکنے کی پولیس کی تمام تر تیاریاں فلاپ ہو گئیں۔ پولیس کی جانب سے مال روڈ کو جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے اور مال روڈ کو بھی جگہ جگہ کنٹینر ز رکھ کر بند کر دیا گیا لیکن اچانک مسلم لیگ (ن) کے نوجوان کارکنوں نے کنٹینرز ہٹانے کا انوکھا طریقہ کا استعمال کیا، ٹرالوں کے ڈرائیونگ دروازوں اور سکرین کے شیشے توڑے اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹرالوں کو دھکا لگا کر کنٹینرز کو ہٹا دیا اسی طرح کارکنوں نے مال روڈ سے کنٹینرز ہٹا دئیے جبکہ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد دیکھتی رہ گئی۔ روای پل ،لوہاری ، بھاٹی ، مال روڈ پر لیگی کارکن اتنے منظم تھے کہ پولیس اہلکار راستے بدلتے رہے جبکہ پولیس افسران نے بدلتی صورتحال دیکھتے ہوئے اہلکاروں کو پیچھے ہٹنے کے احکامات دے دئیے۔
حکمت عملی ناکام

ای پیپر-دی نیشن