• news

آرمی چیف نے فورسز تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث 12 دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فورسز پر حملوں اور تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ،دہشت گردوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں پر بھی حملے کئے، ان دہشتگردوں میں غنی رحمان، عبدالغازی، ضیا الرحمان، جاوید خان، محمد زبیر، عمر نواز، ساجد خان، ہیبت خان، احمد شاہ، باز محمد، مومن خان اور سلیمان بہادر شام ل ہیں۔7 شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاورں کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے ،ان دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ ان دہشت گردوں کو خصوصی فوجی عدالتوں نے سزا ئیں سنائیں جب کہ 6 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اورتعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے اور انہوں نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں پر بھی حملے کئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 7 عام شہریوں اور 92 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید اور ان کے حملوں میں 58 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عبدالغازی لیفٹیننٹ کرنل یوسف اور دیگر جوانوں کے قتل میں ملوث تھا جب کہ ضیا الرحمان اور جاوید نور ایس پی بنوں سمیت 7 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔ غنی رحمان بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں میں ملوث تھا اور اس کے دہشتگرد حملے میں کیپٹن فصیح سمیت 4 فوجی شہید جب کہ 12 زخمی ہوئے۔
سزائے موت

ای پیپر-دی نیشن