نوازشریف کی والدہ بھی ائرپورٹ روانہ ہوئیں، جاتی امرا کے داخلی، خارجی راستے سیل ہونے پر بیٹے سے نہ مل سکیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی والدہ بھی جاتی امرا سے ائرپورٹ روانہ ہوئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز دادی کے ہمراہ تھے۔ جاتی امرا روڈ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور جاتی امرا روڈ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے نوازشریف کی والدہ ائرپورٹ جاکر بیٹے اور پوتی کو نہ مل سکیں۔
نوازشریف والدہ