• news

نگران حکومت کو دھمکیاں دینے پر شہباز شریف، ایاز صادق، سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے شہری نے نگران حکومت اور ملکی اداروں کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق سپیکر ایاز صادق اور سابق وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق کے خلاف سی سی پی او لاہور آفس میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرادی۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست وصول کی ہے سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی مصروفیت کے باعث آج درخواست انکو پیش کر دی جائیگی تاکہ اس پر مناسب حکم ملنے پر کارروائی ہوگی۔ 50 اے لارنس روڈ کے عبداللہ ملک نے اپنی درخواست میں کہا کہ سا بق وزیر اعلیٰ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پر یس کا نفرنس میں نگران حکومت کو کھلے عام دھمکیا ں دیں۔
درخواست مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن