نوازشریف نے واپس آ کر ثابت کر دیا حق پر ہیں‘ اب عوام 25 جولائی کو وٹ سے فیصلہ کرینگے : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی دھرم پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔ ریلی کے اختتام پر شہباز شریف نے عوام سے خطاب کرتے کہا کہ کارکن 25 جولائی کو شیر پر مہر لگائیں۔ لیگی کارکنوں نے نواز شریف سے محبت ثابت کر دی۔ نواز شریف نے وطن واپس آ کر ثابت کر دیا کہ وہ حق پر ہیں، لیگی امیدواروں کی کامیابی ہی نواز شریف کی کامیابی ہے، عوام اب 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے شیروں نے ثابت کر دیا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں، عوام خیر و عافیت سے گھروں کو واپس جائیں۔ قبل ازیں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کیلئے مسلم مسجد لوہاری سے ائرپورٹ جانے والے جلوس کی قیادت کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے لوہاری پہنچ گئے جبکہ ان کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر حمزہ شہباز تھے۔ شہباز شریف سوا چار بجے لوہاری دروازہ پہنچے اور اپنی گاڑی میں لگے لا¶ڈ سپیکر سے انہوں نے وہاں جمع مسلم لیگیوں سے کہا ”میرے شیرو، آپ کا قائد آنے والا ہے، آگے بڑھو اور خوف و خطر کو خاطر میں نہ لاﺅ۔ شیرو! قدم بڑھا¶ اور ائرپورٹ کی طرف بڑھو، ملک کیلئے قربانی دینگے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام کی آواز بن گیا ہے“۔ ان کی بات سنتے ہی کارکنوں میں جوش اپنی انتہا کو پہنچ گیا۔ اس وقت تک این اے 125 سے قومی اسمبلی کے امیدوار وحید عالم خان، صوبائی اسمبلی کے امیدواران بلال یٰسین، میاں مرغوب، مریم اورنگزیب، ڈاکٹر اسد اشرف ، طلال چودھری، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، جنرل سیکرٹری سلیم ضیائ، سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر، کراچی ڈویژن کے صدر علی اکبر گجر ہی پہنچے تھے۔ شہباز شریف کی لوہاری پہنچنے کی خبر سنتے ہی وہاں جم غفیر امڈ آیا۔ خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر خان، این اے 123 سے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، سمیع اللہ خان، ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آ گئے۔ این اے 124 سے حاجی محمد حنیف، عامر خان، ڈپٹی میئر سواتی خان، ڈپٹی میئر رانا اعجاز حفیظ، بہاولنگر سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر نور الحسن تنویر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے۔ شہباز شریف نے فوراً ہی جلوس کی روانگی کا حکم دیا اور سب سے آگے ان کی گاڑی تھی۔ کارکن ووٹ کو عزت دو، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، کے نعرے لگا رہے تھے۔ مسلم مسجد لوہاری سے مال روڈ پر ناصر باغ تک جلوس 3 گھنٹے میں پہنچا جلوس میں تین کرین بھی موجود تھیں۔ چار گھنٹے میں شہبازشریف کی قیادت میں جلوس جی پی او چوک تک پہنچا تو جلوس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ ریلی میں شہباز شر یف لاہور سمےت پنجاب کے دےگر شہروں مےں کارکنوں کے احتجاج سمےت دےگر معاملات پر لمحہ بہ لمحہ معلومات لےتے اور ہداےات دےتے رہے‘ جانثاران نواز شریف نے شہباز شریف کی گاڑی کو اپنے گھےر ے مےں لےے رکھا جبکہ ”لو ےو نوازشر یف“ اور شہباز پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکن شہباز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کرتے رہے جس پر شہباز شریف ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے رہے۔
شہباز شریف